BONZER NOVELIANS : Piya Man Baghi By Ayeman Nauman Episode 2
April 15, 2020
Piya Man Baghi By Ayeman Nauman 💕 ONE OF THE MOST FAMOUS AND ROMANTIC NOVEL💕
Written by extraordinary writer Ayeman Nauman with her UNIQUE style..
🍁 Sneak Peak🍁
ذنیرہ مکرم کیا آپکومطاہر زوالنون سے نکاح قبول ہے؟؟؟ "نہیں۔۔۔""نہیں۔۔۔نہیں۔۔۔۔!!" یہ وہ خواہش تھی جو وہ محض اپنے دل میں کہہ کر ہی پوری کر سکتی تھی اسکی یہ دلی آرزو دل تک ہی دفن ہوکہ رہے چکی تھی۔ ویران آنکھیں ، خاموش قیدی لب اور بے ایمانی و من مانی پہ آمادہ کرتا سینے میں پھڑ پھڑاتا باغی دل ۔۔۔۔مگر قسمت کے کھیل بھلا کوئی روک سکا ہے جو زونی سجی سجائی بسات کو پلٹ دیتی اسکے خود ہاتھ پیر ایک پوشیدہ زنجیر میں جکڑے جاچکے تھے ۔کاش نکاح کے وقت اسکو امام صاحب یہ آپشن دے دیتے کہ: "اگر تم اپنی زندگی اپنے مطابق جینا چاہتی ہوتو جائو تمہیں اجازت ہے کوئی نہیں روک سکتا تمہیں " وہ بھاگ جاتی ان لمحات کو اپنی تقدیر سے مٹاڈالتی ، اپنی زندگی جی اٹھتی مگر وقت نے تو جیسے سکو چارو شانے چت ہی کر چھوڑا تھا یا پھر یہ بھی ایک آزمائش تھی یا پھر کڑی آزمائش کا قیامت خیز وقت ۔۔۔۔۔۔!!سب سے زیادہ ازیت ناک سوچ صرف اسکے لئے یہ تھی کہ وہ اپنے " بہنوئی" کی سیج سجائے گی یہ ایک ایسا احساس تھا جو اسکو نگاہیں اٹھانے نہیں دے رہا تھا اور بہنوئی بھی وہ جسکے خوف و بربریت سے ایک جہاں لرز اٹھتا ہو ۔وہ اپنی پلکوں پہ مزید بند نہ باندھ سکی اور آنسو لڑھک کر پلکوں کی بار پھلانگ گئے ۔ "قبول ہے ۔۔""قبول ہے ۔۔۔""قبول ہے۔۔۔۔۔۔!!" 🌹🌹🌹🌹
0 Comments
If you have any query ask to us!